جمعرات , مارچ 26 2026
تازہ ترین

نسیم، حارث کی انجریز، پاکستان نے زمان خان اور شاہنواز داہانی کو طلب کرلیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2023ء ) حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو بلا لیا گیا۔ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی باولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجرڈ ہوئے اور دوبارہ کھیل میں حصہ نہیں لے پائے۔ پاکستان نے شاہنواز دہانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلایا ہے۔ ان دونوں کو بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جانب سے زخمی ہونے کے بعد بلایا گیا ہے۔

یہ اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک احتیاطی اقدام ہے۔ حارث اور نسیم ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ ٹیم انتظامیہ اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب نسیم یا حارث کو اگلے سات دنوں کے لیے باہر کردیا جائے۔    

Please follow and like us:
Pin Share

About Altaf Ahmed

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share