منگل , ستمبر 29 2026
تازہ ترین
charging stations for electric vehicles in Pakistan.

کراچی کے تین مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ

کراچی 2 جون 2025: کراچی میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں شہر کے تین مختلف اور نمایاں مقامات پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے جگہ مختص کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا اور فضائی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

مجوزہ مقامات میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ہیڈ آفس، شاہراہِ فیصل پر واٹر بورڈ کی پارکنگ، اور کلفٹن میں واقع ڈالمین مال کی پارکنگ شامل ہیں۔ ان مقامات کو ٹریفک کی بلند رفتاری، شہریوں کی زیادہ آمدورفت اور اسٹریٹجک لوکیشن کے پیش نظر منتخب کیا گیا ہے۔

الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کا مقصد نہ صرف مقامی سطح پر توانائی کی مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے بلکہ شہر میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی راہ ہموار کرنا بھی ہے۔ اس سلسلے میں نجی شعبے کے تعاون سے چارجنگ انفرااسٹرکچر کو تیزی سے وسعت دی جا رہی ہے، اور رواں سال کے اختتام تک مزید مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب متوقع ہے۔

یہ اقدام اس وژن کا حصہ ہے جس کا ہدف کراچی کو ایک پائیدار، صاف اور جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک فراہم کرنا ہے، جو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے بلکہ شہریوں کو جدید سہولتوں سے بھی ہمکنار کرے۔

اس حوالے سے میئرکراچی سید مرتضیٰ وہاب نے ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور چیئرمین ملک خدا بخش کو الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کے قیام کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تین سائٹس کی فراہمی  کی ہدایت کردی۔

ملک خدا بخش نے گزشتہ روز کراچی کے اہم مقامات پر الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیلئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ میئر کراچی  مرتضیٰ وہاب نے اپنے صاف توانائی کے وژن کے تحت نمایاں مقامات مختص کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔

یہ ملاقات صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ کی رہنمائی میں ہوئی، جو اس سے قبل ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا تسلسل تھی۔ 

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

کراچی، 10 ستمبر 2026: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی …

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

کراچی، ۹ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے …

پاکستان کو اگست میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

پاکستان کو اگست میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

کراچی، 9 ستمبر 2026: پاکستان کو اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share