جمعہ , ستمبر 25 2026
تازہ ترین
پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں ڈاولینس کو کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں ڈاولینس کو کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ سے نواز دیا گیا

کراچی، 11 فروری 2026: پاکستان کی معروف ہوم اپلائنس کمپنی ڈاولینس، جو عالمی بیکو گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے زیر اہتمام منعقدہ چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2026 میں کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ڈاولینس کو توانائی کی بچت، ذمہ دارانہ مینوفیکچرنگ، ماحول دوست مصنوعات کی تیاری اور پائیدار کاروباری حکمت عملی اپنانے پر دیا گیا۔

اس سال کانفرنس کا موضوع تھا “کلائمیٹ ایکسیلیریشن: عزم سے مسابقتی برتری تک” جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موسمیاتی اقدامات کو معاشی مواقع میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو ہر سال موسمیاتی نقصانات کے باعث تقریباً ایک فیصد جی ڈی پی کا نقصان ہوتا ہے۔

ڈاولینس کو نہ صرف اپنے ادارہ جاتی اقدامات بلکہ سپلائرز، کمیونٹیز اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیداری کے فروغ اور شفاف رپورٹنگ کے لیے بھی سراہا گیا۔

سی ای او ڈاولینس عمر احسن خان نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں اور 2030 تک اخراج میں کمی کے اہداف اور 2050 تک نیٹ زیرو کے عزم پر عمل جاری ہے۔

ڈاولینس نے اپنے برانڈ مقصد “آج ترقی، کل کی حفاظت” کے تحت پائیداری کو اپنی کاروباری حکمت عملی میں شامل رکھا ہوا ہے اور ملک کو کم کاربن معیشت کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

اسلام آباد، 23 ستمبر 2026: ڈی آئی بی پاکستان نے ملک بھر میں کاروباری اور …

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

کراچی، 23 ستمبر 2026: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن نے انوویچرز گلوبل اور ولیج کیپیٹل کے اشتراک …

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

کراچی، 23 ستمبر 2026: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکن کمپنیوں کے …

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share