پیر , جون 29 2026
تازہ ترین
Pak Iran
Pak Iran

پاکستان-ایران-افریقہ تجارتی راہداری کے فروغ کا فیصلہ، چابہار فری زون کے ساتھ معاہدہ طے

کراچی:پاکستان ایس اے ڈی سی چیمبر ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے انکشاف کیا ہے کہ فیڈریشن کاچابہار فری زون کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے،معاہدے سے ایران پاکستان ساوتھ افریقہ تجارتی کوریڈور کو معاونت ملے گی۔معاہدہ طے پاگیا ہے، اس معاہدے سے ایران پاکستان ساوتھ افریقہ تجارتی کوریڈور کو معاونت ملے گی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ
پاکستان کی ایران کیساتھ 4 تا 5ارب ڈالر کی غیردستاویزی تجارت ہورہی ہے، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ خلیج کے موجودہ حالات سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بڑھ گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ جاری حالات میں ایران کے ساتھ تجارت بڑھاکر پاک ایران تجارت 40ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں مقامی فارما، انجینئرنگ انڈسٹری نے افریقی ممالک کیلئے مصنوعات برآمدات کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن اسکے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی فارما اور انجینئرنگ سیکٹر کو اپنی مصنوعات کا معیار بلند کرنا پڑے گا کیونکہ ساوتھ افریقہ کے ریگولیشنز انتہائی سخت ہیں جن کی پاسداری کرنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی آم کی بہترین ذائقے کی وجہ سے افریقہ میں وسیع ڈیمانڈ ہے اور پاکستان سے افریقہ کے لیے 32 سے 35ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد ہوسکتے ہیں۔ جون میں ساوتھ افریقہ کی زرعی ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی امکان ہے کہ رواں سال ہی پاکستان سے افریقہ کیلئے آموں کی برآمدی سرگرمیاں شروع ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فونز کی افریقی ممالک میں برآمدات جاری ہیں۔ پاکستان کا نجی شعبہ 16افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کیلیے جاگ جائے، فیڈریشن پاکستانی برآمدکنندگان کو ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کرے گا۔ افریقی ممالک سے آئی ٹی، ٹورزم کے شعبوں میں بھی وسیع کاروباری موقع دستیاب ہیں۔ رفیق میمن نے بتایا کہ پاکستان ایران اور افریقہ کے درمیان بحری ٹریڈ روٹ بنانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ٹرانزٹ شپمنٹ ٹریڈ روٹ کو بینکنگ چینل فراہم کرنے پر گورنراسٹیٹ بینک سے جلد ملاقات ہوگی۔ پاکستانی بندرگاہوں سے ایرانی مصنوعات افریقی ممالک برآمد کی جائے گی، پاک ایران ٹرانزٹ شپمنٹ سے باآسانی5 ارب ڈالر کی برآمدات کرسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ساوتھ افریقہ ڈیولپمنٹ کنٹریز چیمبر نے وزارت تجارت کو اسٹوریج سینٹرز قائم کرنے کا پلان بھی شیئر کیا ہے، پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے ساوتھ افریقہ میں اسٹوریج اور ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

حکومت کا غیر تعمیل کنندہ ٹیکس دہندگان کے لیے ریفنڈ ادائیگیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا غیر تعمیل کنندہ ٹیکس دہندگان کے لیے ریفنڈ ادائیگیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین اور ڈیجیٹل نظام کی عدم تعمیل کرنے والے …

چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم کا اعلان، سالانہ 1 فیصد ٹیکس پر نیا نظام متعارف

چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم کا اعلان، سالانہ 1 فیصد ٹیکس پر نیا نظام متعارف

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ سے قبل ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے چھوٹے تاجروں …

کراچی پورٹ کی 140 ایکڑ واٹر فرنٹ اراضی پر میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے لیے سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدہ

کراچی پورٹ پر میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے لیے سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدہ

کراچی: کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 140 ایکڑ واٹر فرنٹ اراضی پر میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ …

گل احمد گروپ کا پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کے لیے 23 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

گل احمد گروپ کا پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کے لیے 23 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر (QGDC)، کراچی : جوگل احمد انرجی گروپ کا ایک منصوبہ ہے، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share