منگل , ستمبر 22 2026
تازہ ترین
کے الیکٹرک کے کراچی بھر میں 6 فیسلیٹیشن کیمپس، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری

کے الیکٹرک کے کراچی بھر میں 6 فیسلیٹیشن کیمپس، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری

کراچی، 12 فروری 2026: کے الیکٹرک (کے ای) نے اپنے سروس ایریا کے مختلف علاقوں میں چھ فیسلیٹیشن کیمپس (کھلی کچہریاں) منعقد کیں، جن میں 2,400 سے زائد صارفین نے شرکت کی جبکہ تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بقایاجات وصول کیے گئے۔

یہ کیمپس نارتھ کراچی، سرجانی، بن قاسم، زمزمہ، نیو کراچی اور شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے، جہاں صارفین کو بلنگ مسائل، میٹر سے متعلق سوالات اور کنکشنز کی باقاعدگی سے متعلق فوری سہولت فراہم کی گئی۔

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 26 کے دوران اب تک 100 سے زائد فیسلیٹیشن کیمپس منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ان کیمپس کا مقصد خصوصاً ان علاقوں میں صارفین تک خدمات پہنچانا ہے جہاں بینکاری سہولیات محدود ہیں، تاکہ صارفین کو بقایاجات کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

کے ای کے ترجمان عمران رانا نے اس حوالے سے کہا کہ فیسلیٹیشن کیمپس صارفین کو ان کے اپنے محلوں میں ضروری خدمات فراہم کرنے اور ادارے کے ساتھ براہ راست رابطے کے ذریعے اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “کے ای ریکوری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور صارفین کو اپنے بقایاجات ادا کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا۔”

یہ اقدام کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کے ساتھ روابط مضبوط بنانے، ریکوری بہتر کرنے اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

عالمی یومِ خواندگی پر ٹی ٹی ڈبلیو ایف کا سولر ڈیجیٹل مائیکرو اسکول ماڈل پیش

عالمی یومِ خواندگی پر ٹی ٹی ڈبلیو ایف کا سولر ڈیجیٹل مائیکرو اسکول ماڈل پیش

کراچی، 9 ستمبر 2026: ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن نے عالمی یومِ خواندگی 2026 کے موقع …

پاکستان کو اگست میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

پاکستان کو اگست میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

کراچی، 9 ستمبر 2026: پاکستان کو اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب …

تیل کے جھٹکے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 993 پوائنٹس گر گیا

تیل کے جھٹکے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 993 پوائنٹس گر گیا

کراچی، 9 ستمبر 2026: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی رہی۔ امریکا اور …

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

کراچی، 8 ستمبر 2026: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share