اسپاٹیفائی: پاکستانی پاپ جوڑی ”حسن اور روشان” نے 90کی دہائی کی پاکستانی میوزک کی یاد دلادی
کراچی: اسپاٹیفائی کا ریڈار پاکستان ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مشعل راہ بن چکا ہے اور اپنی تیسری سہ ماہی کی نمائش میں پاکستانی پاپ جوڑی حسن اور روشان کو متعارف کرانے کے ساتھ مقامی موسیقی کے منظر نامے میں نئے گلوکاروں کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی یہ باصلاحیت جوڑی اپنی تازہ اور مسحورکن آواز سے مشرقی مزاج کو مغربی اثرات سے ہم آہنگ کرتی ہے۔