کھٹمنڈو، 5 اکتوبر 2023: دفاعی چیمپئن پاکستان نے وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو140 رنز سے آوٹ کلاس کردیا۔ گرین شرٹس کے بولرز نے کی تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو14اوورز میں44 رنز پر ڈھیر کردیا۔ ساجد علی عباسی کو 59رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑٰی قرار دیا گیا۔
کپتان محمد ذیشان 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میں بھارت نے نیپال کو 53رنز سے ہرادیا۔ کھٹمنڈو میں جاری وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر16اوورز میں 183رنز کا ہدف دیا۔
ساجد علی عباسی نے 59رنز بنائے۔ کپتان 55رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ احمد یار 26، خالدشاہ 13، محمد فیض 8، عمر گل اورمثال خان نے5،5 رنز بنائے۔ محمد شاہد کوئی رن نہ بناسکے جبکہ محمد راجن حسین نے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
اوزل بیرگی، رپن الدین، سپون دیوان اور رابن گین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 14اوورز میں44 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کوئی بھی ٹیم ڈبل فیگرز میں داخل ہونہ ہوسکا۔ احمد یارنے تین اور محمد فیض نے دو اور مثال خان اورخالد شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان کوپہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست ہوئی۔