لاہور: 6اکتوبر 2023: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 173لاہور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سرفراز کھوکھر نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، اپنی صحت کے باعث ابھی سیاست نہیں کروں گا،
آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا، 9مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے جو ملکی مفاد کے لئے نقصان دہ ہے، اس لیے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
سرفراز کھوکھر 2018ء میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے