کراچی،06 اکتوبر،:2023: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ایک اعلامیہ کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کا ہو گیا ہے۔یہ بینک کا ایک کمیونٹی فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستانی بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ کے انعقاد کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی فٹ بال کی ٹیموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے جہاں وہ اکھٹا ہو سکیں، رکاوٹوں کو عبور کر سکیں اور کمیونٹی کے بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ مقابلے کی روح اور ثقافت کو پروان چڑھاسکیں۔بینک اس لیگ کو 2017ء سے اسپانسر کر رہا ہے اورکھیلوں کے ذریعے 5,000سے زائدبچوں کی مدد کر رہا ہے۔
اس سال لیگ میں 1200 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں انڈر 10، انڈر12، انڈر 14 اور انڈر 16 کی کیٹگریز میں حصہ لیں گے جن میں اسکولوں کے بچوں کے درمیان مقابلے بھی دیکھنے میں آئیں گے۔ تمام ٹیموں کوگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم براہ راست کوارٹر فائنلز اور آگے کے مراحل میں کوالیفائی کرے گی۔ اس سال کی لیگ میں لڑکیوں کی زیادہ تعداد دیکھنے میں آئے گی جس کی وجہ، اس سال مزید 180 لڑکیوں کی شرکت ہے۔
شہر کے 6 مختلف مقامات پر کل 206 میچزکھیلے جائیں گے جن میں خیبر مسلم گراؤنڈ، بلدیہ ٹاؤن،اولڈ گولیمار فٹبال گراؤنڈ، جام الیون گراؤنڈ، ملیر، کراچی یونائٹیڈ، کلفٹن، اور ککڑی گراؤنڈ، لیاری شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس لیگ میں، پورے کراچی سے، شائقین کی بڑی تعداد دیکھنے آئے گی۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا:”بینک کی فٹبال کے ساتھ ایک طویل وابستگی رہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں کراچی یونائٹیڈ کے ساتھ اس طرح کی تبدیلی کے اقدام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہرسال لیگ میں، مختلف کمیونٹیز اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں میں دوستانہ مقابلے کے ذریعے مساویانہ سطح فراہم کرتی ہے۔ اس حقیقت سے قطع نظر کہ ا س سے بچوں کی مہارتوں اور کھیل میں بہتری آتی ہے، فٹبال نے مثبت ذہنی صحت اور علمی نشوونما کو فروغ دیا ہے۔ ہم نے اسے نوجوانوں میں رواداری، احترام، استقامت، لچک اور مساوات کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے دیکھا ہے۔“
اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ریحان شیخ نے کہا:”ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کے ذریعے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ لیگ کے تجربے نے 5,000سے زیادہ بچوں پر مثبت اثر ڈالا ہے اور اس طر ح اس نے نہ صرف فٹبال بلکہ زندگی کی مہارتوں، ٹیم ورک اور زندگی کے دیگر شعبوں میں عمومی طور پر لیکن معیاری کوچنگ کی ہے۔ ہم کھیلوں کے لیے جوش و جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔“
کراچی یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران علی نے کہا:”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ فٹبال اور کراچی کی فٹبال کمیونٹیز میں ہونے والے مقابلوں کا مترادف بن گیا ہے اور سالانہ کھیلوں کے کیلنڈر میں سب سے زیادہ مطلوب ایونٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ ادارہ، پیشہ ورانہ مہارت اور معیار کا ثبوت ہے جسے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے شرکت کرنے والے ہزاروں بچوں تک پہنچانے میں ہماری مدد کی ہے۔“
عمران علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا:”ہم جیسے جیسے ترقی کرتے جا رہے ہیں، ہم نے مزید مقامات بھی شامل کیے ہیں جہاں میچ کھیلے جائیں گے۔ بینک کے فیوچر میکر پروگرام سے منسلک ہونے کے باعث ہم نے لیگ کے ایسے شرکاء کی نشاندہی کی ہے جو اب استاد، کوچ اور کاروباری فرد بن چکے ہیں اور بحریہ میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔“
عمران علی نے مزید کہا:”یہ سب اسٹینڈرڈ چارٹرڈکی غیر متزلزل حمایت اور عزم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس کے پیش نظر، ہم اس شراکت داری کو مزید پھلتے پھولتے دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔“