جوبلی ہیلتھ کے کارڈ ہولڈرز کو کم لاگت میں او ایم آئی ہسپتال میں اعلیٰ معیار کی وسیع طبی سہولیات میسر آئیں گی
کراچی: کراچی میں صحت عامہ کے معروف طبی ادارہ، او ایم آئی ہسپتال اور پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس کے درمیان طویل مدتی اشتراک قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت او ایم آئی ہسپتال کی جانب سے جوبلی ہیلتھ انشورنس کے ممبرز کو وسیع اقسام کی طبی سہولیات پیش کی جائیں گی جن میں آؤٹ پیشنٹ سروسز (او پی ڈی)، ایمرجنسی روم (ای آر) مشاورت، ریڈیالوجی سروسز، لیبارٹری سروسز، اور رعایتی نرخوں پر کچھ ٹیسٹ کے سیمپلز کی گھر سے جمع کرنے کی سہولت شامل ہیں۔ مزید برآں، وہ رعایتی قیمت پر ادویات کی ہوم ڈلیوری سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان سہولیات کی رسائی کے لئے ممبرز کو او ایم آئی ہسپتال کے وزٹ کے دوران صرف اپنا کارآمد جوبلی ہیلتھ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ اس شراکت کے تحت ایک خصوصی پیشنٹ ریلیشن شپ آفیسر کسی بھی معلومات حاصل کرنے کے لئے ابتدائی رابطہ کار کے طور پرکارڈ ہولڈر کو خدمات پیش کرے گا اور صارفین کی ضروریات کو فوری طور پر حل کرنے کو یقینی بنائے گا۔ مزید براں، ڈاکٹروں سے اپائنمنٹ کی درخواستوں کیلئے ترجیح دی جائے گی اور اس طرح مجموعی طور پر طبی عمل کی رسائی کو مزید باسہولت بنایا جائے گا۔