کراچی، 4 ستمبر 2026: ایم جی موٹر پاکستان نے کراچی میں منعقدہ ’’ایکسپیرینس مور کراچی‘‘ تقریب کے دوران نئی ایم جی ایچ ایس پیٹرول متعارف کرا دی۔
تقریب میں ایم جی کے صارفین، کاروباری شراکت دار، میڈیا نمائندگان اور گاڑیوں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ شرکا کو ایم جی کی نئی گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کی سفری سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
نئی ایم جی ایچ ایس پیٹرول کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم کمپنی نے محدود مدت کے لیے اس کی ابتدائی قیمت 87 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی ہے۔ گاڑی کی بکنگ کے لیے 15 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
نئی پیٹرول گاڑی ایم جی ایچ ایس خاندان میں شامل ہو گئی ہے، جس میں پہلے ہی ایچ ایس ہائبرڈ پلس اور ایچ ایس سپر ہائبرڈ شامل ہیں۔ نئے ماڈل کے اضافے سے صارفین کو کارکردگی، ایندھن کی بچت اور ڈرائیونگ کی ضروریات کے مطابق مزید انتخاب دستیاب ہوں گے۔
تقریب میں ایم جی کے دیگر ماڈلز بھی پیش کیے گئے، جن میں نئی ایم جی زیڈ ایس، ایم جی فور اربن ای وی اور ایم جی یو نائن شامل ہیں۔
تقریب کی ایک اہم خصوصیت آئی ایم فائیو کی پاکستان میں پہلی مرتبہ نمائش تھی۔ یہ ماڈل فی الحال پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔ تاہم، اس کی نمائش کے ذریعے شرکا کو ایم جی کے عالمی ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کی سفری حکمت عملی کی جھلک دیکھنے کا موقع ملا۔
ایم جی موٹر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر جیان چیانگ شاؤ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور نئی گاڑیوں کو پاکستانی صارفین کے مزید قریب لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ہمیشہ نئی چیزوں کو اپنانے کے لیے معروف رہا ہے۔ ایم جی کی موجودہ گاڑیوں کی رینج نہ صرف کمپنی کی موجودہ پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے بلکہ مستقبل کے حوالے سے اس کی سمت بھی واضح کرتی ہے۔
ایم جی موٹر پاکستان کے مطابق ’’ایکسپیرینس مور کراچی‘‘ تقریب کمپنی کی کارکردگی، ایندھن کی بچت، حفاظت، ٹیکنالوجی اور جدید ڈیزائن پر توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔
نئی ایم جی ایچ ایس پیٹرول کی شمولیت سے کمپنی نے پاکستان میں اپنی ایس یو وی رینج کو مزید وسیع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ایم جی ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں کے ذریعے صارفین کو مختلف سفری ضروریات کے لیے مزید اختیارات بھی فراہم کر رہی ہے۔
The Biz Update