ایمریٹس ایئر لائن کے کیبن کریو کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی
کراچی : ایمریٹس اس بات پر گہرا یقین رکھتا ہے کہ سفر کے دوران بے مثال کیبن کریو 38 ہزار کی بلندیوں پر مسافروں کے سفر کو یادگار بنادے۔ اس حوالے سے ایمریٹس کی کیبن کریو ٹیم نے حال ہی میں ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ہے اور اب اسکی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ ایئرلائن نے اپنی طے شدہ ترقی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی سطح پر کیبن کریو کی بھرتی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔