منگل , ستمبر 29 2026
تازہ ترین
پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق: پی سی ایف کا قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق: پی سی ایف کا قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ

کراچی ا: قلیتوں کے دن کے موقع پر پاک کرسچن فاؤنڈیشن (پی سی ایف) کے صدر طارق سیموئیل کی قیادت میں مزارِ قائد پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو قومی یکجہتی، ہم آہنگی اور حب الوطنی کی علامت بنی۔

اس موقع پر مسیحی، سکھ، ہندو اور مسلمان برادریوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ملک بھر سے آئے شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اقلیتوں کے حقوق، امن اور مذہبی رواداری کے فروغ کے عزم کو دہرایا۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ریورنڈ بشپ سلامت، یونائیٹڈ پریسبیٹیرین ایونجیلیکل چرچ کے ریورنڈ رئیس بوٹا، چرچ آف پاکستان (کراچی و بلوچستان) کے وائس چیئرمین اور پاکستان خالصہ سکھ کونسل کے چیئرمین و نیشنل کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے رکن سردار امر سنگھ، ہندو برادری کے نمائندے پنڈت مکیش کمار، جنرل سیکریٹری چرچ لیڈرشپ طارق نیشن اور مختلف مسیحی فرقوں کے پادری و مذہبی رہنما شامل تھے۔

پی سی ایف کے صدر طارق سیموئیل نے پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "پاکستان ہمارا ملک ہے — ہمارے بزرگوں نے اس وطن کے لیے قربانیاں دیں اور بطور اقلیت ہم ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ہم پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں اور امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔”

مزارِ قائد کی انتظامیہ نے تقریب میں شریک مذہبی رہنماؤں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور ملکی یکجہتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

پی سی ایف کے جنرل سیکریٹری راشد گل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر پی سی ایف نے قائداعظم کے وژن کی پاسداری اور ہر شہری کو مذہب و نسل سے بالاتر ہو کر مساوی حقوق، عزت اور مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

اسلام آباد، 23 ستمبر 2026: ڈی آئی بی پاکستان نے ملک بھر میں کاروباری اور …

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

کراچی، 23 ستمبر 2026: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن نے انوویچرز گلوبل اور ولیج کیپیٹل کے اشتراک …

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

کراچی، 23 ستمبر 2026: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکن کمپنیوں کے …

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share