انڈونیشیا کی ایک عدالت نے اس ہفتے ملک کے توہین مذہب قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک خاتون کو دو سال قید کی سزا سنائی، خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ ٹاک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں اس نے سور کا گوشت کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھی۔
انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے اور سور کا گوشت اسلام کے تحت ‘حرام’ ہے۔
لینا لطفیاوتی، جسے لینا مکھرجی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو عدالتی دستاویزات کے مطابق خود کو مسلمان شناخت کرتی ہیں، نے مارچ میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے خنزیر کا گوشت کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھی۔
ایک عدالتی دستاویز کے مطابق، سماٹرا جزیرے پر واقع انڈونیشیا کے شہر پالمبنگ کی عدالت نے منگل کو لینا کو اس کے اعمال کے لیے سزا سنائی اور پایا کہ اس نے جان بوجھ کر ایسی معلومات پھیلائیں جس کا مقصد مذہب کی بنیاد پر نفرت یا انفرادی/گروہ دشمنی کو ہوا دینا تھا۔اسے 250 ملین روپیہ ($16,249.59) کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
مقدمے کی سماعت کے بعد لینا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے سے حیران ہیں۔
لینا نے مقامی نیوز اسٹیشن میٹرو ٹی وی پر کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں غلط ہوں لیکن مجھے اس سزا کی امید نہیں تھی۔