بدھ , ستمبر 23 2026
تازہ ترین
سندھ سیڈ کارپوریشن کی بہتری کے لیے اہم فیصلے، مینجمنٹ بورڈ تشکیل دینے کا اعلان

سندھ سیڈ کارپوریشن کی بہتری کے لیے اہم فیصلے، مینجمنٹ بورڈ تشکیل دینے کا اعلان

کراچی، 05 اگست :سندھ سیڈ کارپوریشن کی بہتری اور مؤثر انتظام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلے آج سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں کیے گئے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو، صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو، ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن مشتاق سومرو، ایڈیشنل سیکریٹری اردیس کھوسو، ڈپٹی سیکریٹری احمد علی شیخ، ڈپٹی سیکریٹری خالد ملک، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن نے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء نے ادارے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا تاکہ انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پیڈی پروسیسنگ پلانٹ اور گندم پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کے لیے سندھ حکومت سے فنڈز حاصل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے تجویز دی کہ سیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مارکیٹ کی سطح پر تعینات کیا جائے تاکہ وہ براہ راست مارکیٹ کی ضروریات اور کاشتکاروں کے مسائل سے واقف ہو سکیں۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے اس بات کا اعلان کیا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن میں نئے ممبران تعینات کیے جائیں گے اور زرعی ماہرین سے مشاورت کے بعد ادارے کی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر کاشتکار کو معیاری بیج بروقت دستیاب ہوں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔

یہ فیصلے سندھ کے زرعی شعبے میں بہتری اور کسانوں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک مثبت قدم تصور کیے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

کراچی، 10 ستمبر 2026: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی …

سپارکوکا کراچی میں اسپیس فار کلائمیٹ کے تحت چوتھا علاقائی سیمینار

سپارکوکا کراچی میں اسپیس فار کلائمیٹ کے تحت چوتھا علاقائی سیمینار

کراچی، ۹ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے موسمیاتی تبدیلیوں کی …

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

کراچی، ۹ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share