اتوار , اگست 9 2026
تازہ ترین
پاک قطر جنرل تکافل کی ریکارڈ ساز آئی پی او کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں باضابطہ لسٹنگ

پاک قطر جنرل تکافل کی ریکارڈ ساز آئی پی او کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں باضابطہ لسٹنگ

کراچی، 10 فروری 2026: پاکستان کی پہلی ”مخصوص نان لائف“ تکافل کمپنی، پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ ، نے اپنی تاریخی اور ریکارڈ ساز ابتدائی عوامی پیشکش کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں باضابطہ طور پر لسٹنگ حاصل کر لی، جس کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں روایتی گونگ کی تقریب منعقد کی گئی، جو کمپنی کے کارپوریٹ سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

پاک قطر گروپ کے ذیلی ادارے پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے ملک کے پہلے ”مخصوص نان لائف“ تکافل آپریٹر کے طور پر کامیابی سے لسٹنگ مکمل کی، جسے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ اور اسلامی مالیاتی شعبے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی ابتدائی عوامی پیشکش کو سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ بک بلڈنگ مرحلے میں حصص کی طلب مقررہ حد سے 21 گنا زائد رہی، جبکہ عوامی پیشکش 9.6 گنا زیادہ سبسکرائب ہوئی۔ مجموعی طور پر 13,013 درخواستیں موصول ہوئیں، جو پاکستان میں کسی بھی آئی پی او کے لیے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاکستان کی آئی پی او تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی حصص کا تناسب 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کیا گیا، جس سے زیادہ سرمایہ کاروں کو شرکت کا موقع ملا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ثاقب ذیشان نے کہا کہ وہ ملک میں پہلے ”مخصوص نان لائف“ تکافل آپریٹر کی تاریخی لسٹنگ اور سرمایہ کاروں کے غیر معمولی ردِعمل پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ ساز آئی پی او کمپنی کے شریعہ کمپلائنٹ بزنس ماڈل، مضبوط گورننس فریم ورک اور اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے طویل مدتی وژن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے پختہ اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اس آئی پی او کے لیڈ ارینجر عارف حبیب لمیٹڈ تھے، جنہوں نے ابتدائی عوامی پیشکش کے تمام مراحل کی نگرانی کرتے ہوئے اس کی کامیاب تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب شاہد علی حبیب نے کہا کہ پاک قطر جنرل تکافل کے آئی پی او کو بک بلڈنگ کے دوران 21 گنا زائد سبسکرپشن حاصل ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر 4.74 ارب روپے کی طلب سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ 40 فیصد تک کے پریمیم نے کمپنی کی بنیادی مضبوطی، بہتر گورننس اور طویل مدتی ترقی کے امکانات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو واضح کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب فرخ ایچ سبزواری نے اس موقع کو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کی لسٹنگ T+1 سیٹلمنٹ سائیکل کے آغاز کے ساتھ ہوئی، جو مارکیٹ انفراسٹرکچر میں جدت اور ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ PQGTL پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہونے والی پہلی شریعہ کمپلائنٹ جنرل (نان لائف تکافل) کمپنی ہے، جس سے اسلامی مالیاتی آلات کے دائرہ کار میں وسعت آئی ہے اور شفافیت و گورننس کے نئے معیار قائم ہوئے ہیں۔

اس تاریخی تقریب میں پاک قطر گروپ کے بورڈ ممبران اور سینئر مینجمنٹ کے علاوہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، عارف حبیب لمیٹڈ، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (NCCPL)، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) کے نمائندوں اور دیگر اہم مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کی کامیاب لسٹنگ نہ صرف سرمایہ کاروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ جنرل تکافل کے شعبے میں شفافیت، وسعت اور مارکیٹ اعتماد کے نئے معیار بھی قائم کرتی ہے۔ کمپنی اس سنگِ میل سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری کو مصنوعات میں جدت، ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ اور پاکستان کی اسلامی مالیاتی صنعت کی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

سیلانی فورم میں 2027 تک مکمل اسلامی بینکاری، اے آئی اور نوجوانوں کی مہارت پر زور

سیلانی فورم میں 2027 تک مکمل اسلامی بینکاری، اے آئی اور نوجوانوں کی مہارت پر زور

کراچی، 5 اگست: سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ …

تیل کی قیمتیں سات ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

تیل کی قیمتیں سات ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

نیویارک: ایران اور اسرائیل کی جانب سے حملے روکنے کے اشارے سامنے آنے کے بعد …

Kenyan export levy may raise tea prices

کینیا کی جانب سے چائے برآمدات پر 0.8 فیصد لیوی، پاکستان میں چائے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

کراچی: پاکستان میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اگر کینیا کی حکومت …

پاکستان میں آن لائن شاپنگ میں اے آئی کا بڑھتا ہوا کردار، ویزا اسٹڈی میں اہم انکشافات

82 فیصد پاکستانی شاپنگ کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہیں

کراچی: پاکستان میں صارفین تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) کی جانب راغب ہو رہے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share