بدھ , ستمبر 2 2026
تازہ ترین
ABHI MFB اور CBA کے درمیان ملک گیر سپر ایجنٹ نیٹ ورک کے قیام کا معاہدہ

سی بی اے اور ابھی مائیکرو فنانس بینک کے درمیان ملک گیر سپر ایجنٹ نیٹ ورک کے قیام کا معاہدہ

کراچی: ابھی مائیکروفنانس بینک کا نے ای پی ایل پرائیویٹ لیمٹید کے ذیلی منصوبے سی بی اے کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینا اور ڈیجیٹل بینکاری کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس بڑے تعاون کے تحت دونوں ادارے ملک بھر کے ریٹیل تاجروں اور مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو جدید مالیاتی سہولیات فراہم کریں گے، تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور لیکویڈیٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

معاہدے کے مطابق ابھی مائیکروفنانس بینک ، سی بی اے کے وسیع ڈیجیٹل نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ اور جدید سپر ایجنٹ نیٹ ورک قائم کرے گا، جس کے ذریعے ریٹیلرز کے لیے خصوصی قرضے اور مالیاتی حل فراہم کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت کیش اِن اور کیش آؤٹ سروسز، ڈیجیٹل لین دین، اور بایومیٹرک بنیاد پر اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، خاص طور پر کم سہولت یافتہ شہری اور نیم شہری علاقوں میں۔

اعلامیے کے مطابق اس فریم ورک میں سخت ریگولیٹری اور آپریشنل حفاظتی اقدامات بھی شامل ہیں، جن کے تحت کسی بھی فریق کو مخصوص شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ ختم کرنے کا حق حاصل ہوگا، جبکہ تمام واجبات کی محفوظ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس شراکت داری کے ذریعے فوری ڈیجیٹل کریڈٹ سہولیات اور ورکنگ کیپیٹل کو تاجروں کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جس سے روایتی بینکاری رکاوٹیں کم ہوں گی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

موبی لنک بینک اور یانگو پاکستان کا ڈرائیورز کے لیے شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ اور تکافل سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ

اسپاٹیفائی نے کراچی میں عاطف اسلم کے البم ’صبح آئے نا‘ کی ریلیز کا جشن منایا

اسپاٹیفائی نے کراچی میں عاطف اسلم کے البم ’صبح آئے نا‘ کی ریلیز کا جشن منایا

اسپاٹیفائی نے کراچی میں عاطف اسلم کے البم ’صبح آئے نا‘ کی ریلیز کا جشن منایا

15ویں آئی ای ای ای پی فیئر کے اختتام پر سندھ حکومت کی میک اِن پاکستان اقدام کی حمایت کی یقین دہانی

15ویں آئی ای ای ای پی فیئر کے اختتام پر سندھ حکومت کی میک اِن پاکستان اقدام کی حمایت کی یقین دہانی

15ویں آئی ای ای ای پی فیئر کے اختتام پر سندھ حکومت کی میک اِن پاکستان اقدام کی حمایت کی یقین دہانی

آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share