جمعہ , ستمبر 25 2026
تازہ ترین
پاک سوزوکی نے پہلی بار ایکسٹار انجن آئل عمان برآمد کر دیا

پاک سوزوکی نے پہلی بار ایکسٹار انجن آئل عمان برآمد کر دیا

کراچی: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے معروف ایکسٹار انجن آئل کی پہلی بار عمان کو برآمد کر کے اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے اور اس طرح پاکستان کا پہلا OEM بن گیا ہے جس نے یہ کامیابی حاصل کی۔

کمپنی کے مطابق ایکسٹار ایک عالمی معیار کا انجن آئل برانڈ ہے جو گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور آؤٹ بورڈ انجنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پاک سوزوکی پہلے ہی ویتنام کو آٹو پارٹس اور یورپ و جاپان کو ایکسیسریز برآمد کر رہی ہے، جبکہ عمان کو یہ شِپمنٹ مشرق وسطیٰ میں پہلی برآمد ہے۔

تقریب میں پاک سوزوکی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا اور ایڈیمٹسو لوب پاکستان کے صدر و سی ای او ٹوموہیرو یاماشیتا نے شرکت کی۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر نے 1983 میں کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ 1997 سے گاڑیاں نیپال اور بنگلہ دیش کو برآمد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمان کو ایکسٹار انجن آئل کی برآمد ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے جو ملک کی برآمدات میں اضافے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ٹوموہیرو یاماشیتا نے بھی پی ایس ایم سی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

اسلام آباد، 23 ستمبر 2026: ڈی آئی بی پاکستان نے ملک بھر میں کاروباری اور …

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

کراچی، 23 ستمبر 2026: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن نے انوویچرز گلوبل اور ولیج کیپیٹل کے اشتراک …

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

کراچی، 23 ستمبر 2026: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکن کمپنیوں کے …

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share