انا للہ و انا الیہ راجعون!
کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی سابق سربراہ اور پاکستان کی پہلی خاتون صحافی ڈاکٹر شاہدہ قاضی 80 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں ہیں ۔ ان کو گذشتہ روز آپریشن کے بعد گھر منتقل کیا گیا تھا مگر ہفتہ کی صبح طبیعت بھر بگڑ گئی جس کے باعث ان کو دوبارہ انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ تاہم وہ ہفتہ کی دوپہر کو چل بسی۔
ڈاکٹر شاہدہ قاضی کو پاکستان میں 1963 میں شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی پہلی طالبہ اور 1966 میں روزنامہ ڈان کی پہلی خاتون رپورٹر کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی کی پہلی نیوز ایڈیٹر بھی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
شعبہ ابلاغ عامہ کی سابق سربراہ اور صحافت کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی سینکڑوں شاگردوں کی ہر دلعزیز استاد پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ قاضی کو چھوڑ کر اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر سوا ایک بجے جامع مسجد فیضان بسم اللہ سول لائین کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین جامعہ کراچی میں کی جائے گی۔
اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ آمین