جمعرات , ستمبر 24 2026
تازہ ترین
Bank Alfalah Earns Rs 28.34 Billion Profit in 2025

بینک الفلاح کا 2025 میں 28.34 ارب روپے منافع

کراچی، 16 فروری 2026: بینک الفلاح لمیٹڈ نے سال 2025 کے لیے 28 ارب 34 کروڑ روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 فروری 2026 کو منعقدہ اجلاس میں 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کی منظوری دی۔ سال 2025 کے لیے فی حصص آمدن 17 روپے 97 پیسے رہی، جبکہ گزشتہ سال یہ 24 روپے 30 پیسے تھی۔

بورڈ نے 3 روپے فی حصص حتمی نقد منافع کا اعلان بھی کیا، جس کے بعد سال 2025 کے لیے مجموعی نقد منافع 10 روپے 50 پیسے فی حصص ہو گیا۔

شیئرز کی خرید و فروخت میں آسانی اور لیکویڈیٹی بہتر بنانے کے لیے بینک نے دو کے بدلے ایک کے تناسب سے اسٹاک اسپلٹ کی سفارش کی ہے، جس کے تحت ہر ایک شیئر کے بدلے دو شیئرز جاری کیے جائیں گے۔

بینک کے مجموعی ڈپازٹس 16 اعشاریہ 8 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کھرب 49 ارب روپے تک پہنچ گئے، جبکہ مجموعی قرضہ جات 1 کھرب 15 ارب روپے رہے۔ کم شرحِ منافع کے ماحول کے باوجود نیٹ انٹرسٹ انکم میں 7 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

31 دسمبر 2025 تک بینک کا کیپیٹل ایڈی کوییسی ریشو 15 اعشاریہ 87 فیصد رہا، جو مقررہ ریگولیٹری تقاضوں سے زیادہ ہے۔

بینک کے چیئرمین Sheikh Nahayan Mabarak Al Nahayan (شیخ نہیان مبارک آل نہیان) اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2025 کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے مزید 5 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 1 ارب 40 کروڑ روپے) کی منظوری بھی دی۔ اس کے ساتھ 2022 سے اب تک سیلاب متاثرین کے لیے بینک کی مجموعی امداد 15 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 4 ارب 20 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔

بینک الفلاح لمیٹڈ نے ملک میں پائیدار ترقی، سماجی بہبود اور کمیونٹی سپورٹ کے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

کراچی، 10 ستمبر 2026: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی …

سپارکوکا کراچی میں اسپیس فار کلائمیٹ کے تحت چوتھا علاقائی سیمینار

سپارکوکا کراچی میں اسپیس فار کلائمیٹ کے تحت چوتھا علاقائی سیمینار

کراچی، ۹ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے موسمیاتی تبدیلیوں کی …

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

کراچی، ۹ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share