اسلام آباد،13 اکتوبر 2023: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صحتمند اور جیل میں مطمئن ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنی حکومت کی کارکردگی اور دیگر مختلف معاملات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ارادے مضبوط ہیں اور عمران خان مستقبل میں سیاست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں مگر میں اپنے بھائی کیلئے یہاں کھڑی ہوں۔
سائفر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سائیفر کیس میں کچھ نہیں اور یہ کیس تو دفتر خارجہ کا بنتا ہے اور اگر کرنا ہی تھا تو بلاول بھٹو کو کیس کرنا چاہیے تھا رانا ثنا اللہ نے کیوں بنایا؟
پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کریں گے کہ وہ سائفر کو پڑھ کر بتائیں۔کہ اس میں کیا ہے۔