جمعہ , اگست 14 2026
تازہ ترین
L’Oréal Pakistan Advances Local Capability Through Strategic Raw Material Localization
L’Oréal Pakistan Advances Local Capability Through Strategic Raw Material Localization

لوریل پاکستان کی مقامی استعداد میں اضافہ، خام مال کی لوکلائزیشن میں اہم پیش رفت

کراچی، 14 مئی 2026: لوریل پاکستان نے پاکستان میں مقامی صنعتی صلاحیتوں کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے شیمپو کی تیاری میں استعمال ہونے والے بنیادی خام مال سوڈیم لورتھ سلفیٹ کی مقامی سطح پر پیداوار کامیابی سے شروع کر دی ہے۔

اس پیش رفت کے تحت طفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹید کو ایک مستند مقامی سپلائر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو لوریل کے پاکستان میں صنعتی ڈھانچے اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

یہ اقدام لوریل کی اسٹریٹجک لوکلائزیشن حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے درآمدات پر انحصار کم کیا جائے گا جبکہ عالمی معیار کے سخت تقاضوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

ریضان سعید نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی صنعت پر اعتماد اور اس کی تکنیکی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے مطابق لوکلائزیشن مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک عنصر ہے، جس کے ذریعے نہ صرف سپلائی چین کو زیادہ مضبوط اور مؤثر بنایا جا رہا ہے بلکہ پاکستان کے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر خام مال کی تیاری سے کاربن اخراج میں نمایاں کمی آئے گی کیونکہ درآمدی لاجسٹکس کا فاصلہ کم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ سپلائی چین زیادہ تیز اور مؤثر ہو گی، جس سے مارکیٹ کی ضروریات اور صارفین کے رجحانات کے مطابق فوری ردعمل ممکن ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے طویل المدتی پائیداری کو فروغ ملے گا اور خطے میں مستقبل کی صنعتی ترقی کے لیے ایک مضبوط ماڈل تشکیل پائے گا۔ معیار اور عالمی معیار کی پابندی کو بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ظفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹید نے سخت عالمی معیار کے آڈٹ اور کوالیفکیشن عمل کو کامیابی سے مکمل کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سپلائرز عالمی بیوٹی ٹیک انڈسٹری کے اعلیٰ معیار پر پورا اتر سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت لوریل پاکستان کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مقامی شراکت داریوں کے ذریعے ایک مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ سپلائی چین تشکیل دے رہا ہے۔ پاکستانی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں سرمایہ کاری اور مقامی سپلائرز کے ساتھ تعاون کے ذریعے کمپنی ملک میں طویل المدتی ترقی، پائیداری اور صنعتی بہتری کو فروغ دے رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

میری ٹائم وزیر کا پورٹ قاسم میں ۱۵۰ ایکڑ آٹو موٹیو زون قائم کرنے کا اعلان

میری ٹائم وزیر کا پورٹ قاسم میں ۱۵۰ ایکڑ آٹو موٹیو زون قائم کرنے کا اعلان

میری ٹائم وزیر کا پورٹ قاسم میں ۱۵۰ ایکڑ آٹو موٹیو زون قائم کرنے کا اعلان

مکہ دفاعی معاہدہ مسلم اتحاد اور معاشی تعاون کے لیے نئی امید ہے، زبیر طفیل

مکہ دفاعی معاہدہ مسلم اتحاد اور معاشی تعاون کے لیے نئی امید ہے، زبیر طفیل

مکہ دفاعی معاہدہ مسلم اتحاد اور معاشی تعاون کے لیے نئی امید ہے، زبیر طفیل

۶ پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکس ورلڈ اینڈ اپیرل سورسنگ پیرس ۲۰۲۶ میں شرکت کریں گے

۶ پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکس ورلڈ اینڈ اپیرل سورسنگ پیرس ۲۰۲۶ میں شرکت کریں گے

۶ پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکس ورلڈ اینڈ اپیرل سورسنگ پیرس ۲۰۲۶ میں شرکت کریں گے

ایمریٹس نے مسافروں کے لیے سفر میں مزید سہولت اور لچک متعارف کرا دی

ایمریٹس نے مسافروں کے لیے سفر میں مزید سہولت اور لچک متعارف کرا دی

ایمریٹس نے مسافروں کے لیے سفر میں مزید سہولت اور لچک متعارف کرا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share