اسلام آباد، 8 ستمبر 2026ء: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 8 سے 11 ستمبر 2026ء تک ہانگ کانگ کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر تجارت سمٹ سے خصوصی خطاب کریں گے اور اہم سیشنز میں شرکت کریں گے۔ وہ ہانگ کانگ سمیت مختلف ممالک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
جام کمال خان معروف کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی تجارت کے فروغ، نئی سرمایہ کاری کے حصول اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کا مقصد پاکستان کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا اور ہانگ کانگ سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
The Biz Update