جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PM

آئی ٹی اور فارما انڈسٹری میں تحقیق کے لئے فنڈنگ کی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت


اسلام آبادگ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں اور معیشت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور عالمی تقاضوں کے مطابق تکنیکی اور سائنسی مضامین میں وظائف متعارف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک زیر تربیت پاکستانی طلباء کے وظائف کی رقوم کے اجراء میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کی جائیں،ملکی معاشی ترقی کے لیے ملک میں سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینا ہو گا،ہنر مند افرادی قوت ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ہنر مند افراد کی بہت مانگ ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی صورتحال، طلباء کیلئے وظائف، ملک کی جامعات کی صورتحال اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی تعلیمی شعبے کے موجودہ اعشاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ 259 اعلیٰ تعلیمی ادارے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی جامعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں ملک کے تعلیمی شعبے میں پلیجرزم کے سد باب کے لیے تشکیل شدہ حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے لے کر اب تک پی ایچ ڈی کے بیس ہزار سے زائد وظائف فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم کو اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی وظائف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملک میں عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تکنیکی اور سائنسی مضامین میں وظائف کی ترویج کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سرکاری وظائف کے ذریعے آنے والے نتائج کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بیرون ملک زیر تربیت پاکستانی طلباء کے وظائف کی رقوم کے اجراء میں آنے والی رکاوٹوں کے سد باب کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے انسانی اور تکنیکی وسائل کی ترقی کے لیے ہمیں ملک میں سائنس اور انجینئرنگ جیسے مضامین میں وظائف کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیراعظم کو اکادمیہ اور ملکی صنعت کے مابین اشتراک کے لیے تشکیل شدہ حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری سے تحقیق کی فنڈنگ کروانے کی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے صوبوں میں تعلیمی شعبے کے مالی مسائل حل کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکام کا اجلاس منعقد کرانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے عوام میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم مہیا کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ملک میں ہنر مند افرادی قوت بالخصوص نرسوں کے لیے تربیتی پروگرام تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افرادی قوت ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہے اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے ذریعے ہم عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم کو آئی ٹی کے شعبے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ان اقدامات میں لاہور اور کراچی میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام، جدید ترین سپر کمپیوٹرز کا استعمال اور دیگر پروگرام سر فہرست ہیں۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، چئیرمن ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔
٭٭

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے