منگل , ستمبر 22 2026
تازہ ترین
Indrive

پاکستان میں ان ڈرئیو کورئیر سروس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ

کراچی ، 2جولائی پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والی ٹیکنالوجی پر مبنی کورئیر سروس ان ڈرئیو نے سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں اپنے کورئیر پارٹنرز کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف ان ڈرئیوکے خودمختار ماڈل کی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے فری لانس اور خود روزگار کے رجحان کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ان ڈرئیوکا منفرد ماڈل کورئیرز کو مکمل خودمختاری فراہم کرتا ہے، جس کے تحت وہ اپنی مرضی سے آرڈرز کا انتخاب، ترسیل کی قیمت کا تعین اور روٹ کا انتخاب خود کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ان ڈرئیو کی کم از کم کمیشن پالیسی کی بدولت کورئیرز کو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ رکھنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے، جس سے وہ اپنی مرضی کے مطابق کام کر کے بہتر مالی آزادی حاصل کر رہے ہیں۔

ان ڈرئیوپاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید کے مطابق، “ہماری کورئیر سروس چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک قیمتی سہولت بن چکی ہے۔ ہم نہ صرف تیز، قابلِ بھروسہ اور سہل ڈیلیوری خدمات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایسے مائیکرو انٹرپرینیورز کو ترقی میں مدد دے رہے ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب، ہماری سروس جز وقتی ملازمتوں کی کمی کے شکار نوجوانوں کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے، آرڈرز منتخب کرنے اور ایمانداری سے کمائی کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔”

نئے ریفرل پروگرام کا آغاز

اپنی کورئیر کمیونٹی کو مزید وسعت دینے کے لیے ان ڈرئیونے کورئیرز کے لیے ایک نیا ریفرل پروگرام متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کورئیر پارٹنرز اپنے ذاتی دعوتی لنک بنا کر دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔ جیسے ہی مدعو کیا گیا دوست اپنا مخصوص ڈیلیوری ہدف مکمل کرے گا، ریفرر کو 24 گھنٹوں کے اندر ان ڈرئیو والیٹ میں نقد انعام فراہم کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں ان ڈرئیو کورئیر سروس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کا یہ ماڈل پاکستان میں خود روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آمدنی میں اضافہ کرنے اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

کراچی، 8 ستمبر 2026: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 …

ایف پی سی سی آئی کا عالمی تیل بحران سے معیشت کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

ایف پی سی سی آئی کا عالمی تیل بحران سے معیشت کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے …

سائٹ صنعتکاروں کا ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش

سائٹ صنعتکاروں کا ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش

کراچی: کراچی کے سائٹ صنعتی علاقے کے صنعتکاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل …

پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا عمل تیز

پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا عمل تیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت میں کراچی میں ترقیاتی سرگرمیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share