منگل , ستمبر 8 2026
تازہ ترین
عمران غزنوی, پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان تعینات
عمران غزنوی, پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان تعینات

عمران غزنوی, پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان تعینات

اسلام آباد، یکم جون، 2026عمران غزنوی نے پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں وہ اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور ایکسٹرنل ریلیشنز کےامور میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وہ سٹریجک کمیونیکیشن کے ذریعے عوامی بیانیہ کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور ملک کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

عمران غزنوی کو سرکاری و نجی شعبوں میں 20 برس سےبھی زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ ایم ایس ماس کمیونیکیشن اور ایم بی اے (مارکیٹنگ) میں امتیازی اسناد کے حامل ہیں، جبکہ امریکہ سے یوٹیلیٹی اور انرجی ریگولیشن میں خصوصی تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پی آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی، سی سی پی، پلاننگ کمیشن اور معروف میڈیا اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اوگرا میں بطور ترجمان اور سینیئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ و میڈیا خدمات انجام دینے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کی۔

وہ ایک معروف پیشہ ور شخصیت کے طور پر نمایاں ہیں، جو اسٹریٹجک کمیونیکیشن، ریگولیٹری امور اور کارپوریٹ گورننس میں وسیع مہارت کے حامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور شراکت داری پر نظر

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور شراکت داری پر نظر

کراچی، ۵ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور نئی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے سعودی عرب …

پاکستان نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نجی شراکت داری اور نجکاری کا عمل تیز کرے گا

پاکستان نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نجی شراکت داری اور نجکاری کا عمل تیز کرے گا

اسلام آباد، 5 ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان نے بنیادی ڈھانچے اور سرکاری کاروباری اداروں میں نجی …

پاکستان میں صارفین کے اعتماد کا اشاریہ ۶۵.۳ پر آگیا

پاکستان میں صارفین کے اعتماد کا اشاریہ ۶۵.۳ پر آگیا

کراچی، ۳ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان میں صارفین کے اعتماد کا اشاریہ جنوری سے مارچ ۲۰۲۶ …

شرجیل میمن کا سندھ کے مستقبل کا فیصلہ سندھ اسمبلی سے کرنے پر زور

شرجیل میمن کا سندھ کے مستقبل کا فیصلہ سندھ اسمبلی سے کرنے پر زور

کراچی، 3 ستمبر 2026: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share