کھٹمنڈو، 7 اکتوبر 2023: گرین شرٹس (پاکستان ) نے نیپال کو73رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ سے باہر کردیا۔
میزبا ن ٹیم 200رنز کے تعاقب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بناسکی اور ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ محمد عدنان کو 64رنزبنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اتوار کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان صبح 10بجے کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دوپہر2بجے ہوگا۔
نیپال کےدارلحکومت کھٹمنڈو میں جاری ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں نیپال اور پاکستان آمنے سامنے ہوئے۔
نیپال نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے محمد عدنان اور محمد شاہد کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت 5وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔
محمدعدنان نے 39گیندوں کی مدد سے 64رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شاہد نے 58اور یار احمد نے 33 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 126رنز بناسکی۔
رمیش31،راجو،26 اور بشو 23رنز بناسکے جبکہ آصف ندیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اتوار کو سری لنکا اور بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے۔