کراچی 16 اکتوبر 2023:کینیڈا کے معروف فنشاوے کالج کے ذمہ داروں نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی طلبہ کو داخلوں کے حوالے سے آگا ہی دی۔
پاکستانی طلباء کو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے اور رہنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فنشاوے کالج نے کراچی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ پاکستانی طلبہ کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔
اس تقریب میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ فانشاوے کالج سوربھ ملہوترا بھی موجودتھیں۔ انہوں نے کینیڈا میں تعلیمی نظام کی اہمیت اور دن کے وقت کینیڈا آنے والے طلباء کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں ان سہولتوں کی بھی وضاحت کی کہ کس طرح پاکستانی طلباء کو کینیڈا کے ایک اعلیٰ درجے کے کالج میں تعلیم کی سہولیات دستیاب ہیں اور پاکستانی طلبہ کس طرح جدید ترین تعلیمی نظام کی آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں کام کرنے والے فنشاوے کے بہت سے مقامی پارٹنرز نے اس آگاہی سیشن میں شرکت کی۔
اس تقریب میں پاکستان میں کینیڈا کے تجارتی کمشنر نے بھی شرکت کی۔