چنئی (بھارت) 22 اکتوبر 2023: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور ٹیم منجمنٹ پر امید ہے کہ وہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فخر مان کے علاوہ ٹیم کے تمام پلیئرز فٹ، صحت مند اور افغانستان سے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔
اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم کے تمام پلیئرز نزلہ اور بخار سے نجات پاچکے ہیں،واضح رہے کہ بنگلور میں پاکستان کے متعدد پلیئر بخار اور نزلے کا شکار ہوگئے تھے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔