جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
IT Exports

آئی ٹی برآمد کنندگان کو 50 فیصد آمدنی اکاونٹ میں رکھنے کی اجازت

کراچی 23 اکتوبر 2023: اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمدات اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کو پروان چڑھانے کی غرض سے آئی ٹی برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے لیے برآمدکنندگان کے خصوصی فارن کرنسی (ای ایس ایف سی)  اکاؤنٹس  میں برآمدی آمدنی کو رکھنے کی حد 35 سے بڑھاکر 50 فیصد کرنے اجازت دے دی ہے۔

مزید یہ کہ اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی  اجازت کے بغیر برآمدکنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں موجود رقوم کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کی اجازت دے کر آسانی پیدا کردی گئی ہے۔ برآمد کنندگان کو ای ایس ایف سی اکاؤنٹس سے آن لائن ادائیگیوں میں مدد دینے کی خاطر بینکوں کو انہیں ڈیبٹ کارڈز کے اجرا میں سہولت دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید برآں، فری لانسرز کو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں اپنے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں زیادہ رقوم رکھنے کی اجازت کے حوالے سے مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک نیا فریم ورک تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کے ساتھ اپنی مرضی سے ڈجیٹل یا  نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔

مزید برآں، پاکستانی روپے میں بنیادی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ان کے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس کھول دیے جائیں گے۔ فری لانسرز اپنے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا پانچ ہزار ڈالر (جو بھی زیادہ ہوں) رکھنے کے مجاز ہیں اور اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی  اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے  تمام ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔

About admin

Check Also

Qatar

قطر سڑکوں کا رنگ سیاہ سے نیلا کرنے والی پہلی سلطنت

قطر، 19 اکتوبر 2024: ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں …

SSGC

سوئی سدرن گیس کمپنی کا وضاحتی اعلامیہ

کراچی، 17 اکتوبر 2024: یہ وضاحتی بیان سوئی سدرن کی جانب سے صارفین کے گیس …

PTA

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن

کراچی، 14 اکتوبر 2024: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے