کراچی: اسٹیٹ بینک نے اسموگ کی وجہ سے لاہور ڈوژن میں بینکوں کی برانچوں کو جمعہ کو 10 نومبر کو بند کرنے کا اعلان کیاہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 08 نومبر 2023ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن ( ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک/ مائیکروفنانس بینک 10 نومبر 2023ء بروز جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔
واضح رہے کہ بینک دولت پاکستان اور تمام بینک 09 نومبر 2023ء بروز جمعرات کو حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق یومِ علامہ اقبال کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔