جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
IoBM

آئی او بی ایم اسلامک بینکنگ و فنانس کانفرنس 14 نومبر سے شروع ہو گی

کراچی، 10 نومبر، 2023۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے 14 نومبر تا 15 نومبر 2023 اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے موضوع ساتویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ آئی او بی ایم کے صدر طالب ایس کریم کانفرنس میں استقبالیہ خطاب کریں گے۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس مسلسل ساتویں سال منعقد ہورہی ہے۔ رواں سال، اسکا موضوع ”پائیدار ترقی اور اسلامک فنانس: پائیدار اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجیکل جدت کے فروغ میں اسلامی مالیاتی اداروں کے کردار کا جائزہ” (Sustainable Development and Islamic Finance: Examining the Role of Islamic Financial Institutions in Promoting Sustainable Economic Growth, Ethical Investments, and Technological Innovations) ہے۔

اس کانفرنس میں اہم مقررین، بین الاقوامی ماہرین اور انتظامی سطح پر مختلف پالیسی ساز اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ان میں بحرین کے اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI)، بینک الفلاح، فیصل بینک، دبئی اسلامک بینک، ملائیشیا کے انٹرنیشنل سینٹر فار ایجوکیشن ان اسلامک فنانس (INCEIF)، بینک اسلامی اور میزان بینک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس کانفرنس میں پاکستان کے اندر اسلامی بینکاری اور فنانس کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لئے درکار نئے خیالات اور حکمت عملیوں کو آگے بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس میں جدت انگیز خیالات پر مبنی قیادت کے فروغ پر بھی توجہ دی جائے گی اور دانشوروں و سینئر نمائندوں کو پائیدار ترقی کی راہیں تلاش کرنے کے لئے ایک مشترکہ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

اس کانفرنس کے سیشنز میں عالمی پائیدار ترقی کے اہداف میں اسلامی مالیاتی اداروں کے کردار پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور اخلاقی اصولوں کے مطابق قابل عمل حکمت عملی پر اظہار خیال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اداروں کے نمائندے ریگولیٹری معیارات اور اسلامی مالیاتی اداروں کو درپیش چیلنجز پر نتیجہ خیز حل پر مبنی خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں، جامع مفہوم پیش کرتے ہیں اور مشترکہ حل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

Ethiopia

ایتھوپیا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو روایتی فیول گاڑیوں پر پابندی عائد کرے گا

ایتھوپیا، 06 نومبر 2024: ایتھوپیا کی حکومت نے عالمی سطح پر ماحولیات کی حفاظت اور …

Aramco

آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن اسلام آباد میں کھول دیا

اسلام آباد، 05 نومبر 2024: دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے …

International

پاکستان اور ازبکستان کے اقتصادی تعلقات میں نیا باب

تاشقند, 4 نومبر 2024: تاشقند نے اس سال پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون …

China

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی محقق ملکی زراعت میں تبدیلی کا خواہاں

لان ژو (شِنہوا)، یکم نومبر 2024: گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے ژانگ یے پانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے