اسلام آباد :چائینز کمپنی نے پاکستان میں ہونے والی تیسری انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر بیجنگ ڈائنامک پاور کمپنی لمیٹڈ سرفراز ملک اوراے جے اے ہولڈنگ(ہانگ کانگ) لمیٹڈ اور جیانگسی چائنا ورلڈ وائیڈ ایکولوجیکل ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ،گوانگڈون جنسن مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی لمیٹڈ ،رائن انٹرنیشنل لمیٹڈ (پاکستان ) کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلن ڑاﺅایک وفد کے ہمراہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیئرمین خورشید برلاس اور کنونیئر ایگز بیشن فہد برلاس سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات چیئرمین خورشید برلاس نے "تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہاﺅسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش جو 17-15 دسمبر 2023” پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں ہوگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈیویلپرز،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔
ایلن ڑاﺅ نے دوران گفتگو بتایا کہ اے جے اے ہولڈنگ اور جیانگسی چائنا ورلڈ وائیڈ ایکولوجیکل ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ بھی اس نمائش میں حصہ بنے گی۔
پاکستان میں پہلے بھی اے جے اے ہولڈنگ لمیٹڈ اور رائن انٹرنیشنل لمیٹڈ کام کر رہی ہے امید ہے چین نے پاکستان میں سی پیک سمیت متعدد منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ایسی نمائش کا ہونا پاک چائنا دوستی میں اہم کردار ادا کرے گی چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور تجارت بڑھانے میں سنجیدہ ہے،پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں، جو دن بہ دن مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔