جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
HBL PSL

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی ٹیموں کی تشکیل مکمل

کراچی : ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ریٹینشن اور ٹریڈ ونڈو کا عمل مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے محمد عامر،شرجیل خان کو ریلیزکردیا جبکہ شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ جیمز ونس، حسن علی اور شعیب ملک بھی کراچی کنگزکی جانب سے ایکشن میں ہونگے۔ جبکہ تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق اور عرفان خان بھی کراچی کنگز کا حصہ ہونگے۔

شاہین آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے کا سفر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزکے ساتھ جاری رہےگا۔ سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان، طاہر بیگ اور راشد خان بھی لاہور قلندرز کا حصہ ہونگے۔

شاداب خان، نسیم شاہ، اعظم خان، عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہونگے اس کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف، الیکس ہیلز، کولن منرو اوررومان رئیس بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلیں گے۔

محمد رضوان، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر،عباس آفریدی، احسان اللہ اور فیصل اکرم ملتان سلطانز کا حصہ ہونگے۔
پشاورزلمی میں بابراعظم، روومین پاول اور ٹام کوہلر کیڈمور پشاور زلمی میں برقرارہین جبکہ صائم ایوب، محمد حارث، عامرجمال،خرم شہزاداور حسیب اللہ خان بھی پشاور زلمی کا حصہ ہونگے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے جیسن روئے، ونندو ہسارارنگا اور رئیلی روسو کو ریٹین کرلیا ہے اس کے ساتھ ساتھ محمد حسنین، سرفرازاحمد، ابرار احمد اور ول اسمیڈ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہونگے

About admin

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے