اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آغوش کالج مری کے طلبہ نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور تین مختلف مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کیں جن میں دینیات کوئز میں جماعت نہم کے محمد طاہر نے پہلی ، اردو تقریر میں جماعت ہفتم کے سیف اللہ نے دوسری جبکہ سائنس ماڈل میں جماعت نہم کے طلبہ احمد سعد ، احمد حسین اور عبدالرافع پر مشتمل ٹیم نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
پروگرام میں صدر بزمِ پیغام شمالی پنجاب اسد رشید کے علاوہ مختلف اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔
بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنےکی غرض سے بزمِ پیغام راولپنڈی کے تحت آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایک ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے 30 سے زائد سرکاری و نجی اداروں کے 3 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔
ایجوکیشنل ایکسپو کا افتتاح کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب رفیق نے کیا۔