جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Zong 4G

زونگ فورجی نے کسٹمر سروسز کی بہتری کے لئےمہم کاآغازکردیا

اسلام آباد:پاکستان میں صف اول کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی نے ماہ دسمبر کے دوران ملک گیر مارکیٹ وزٹ سمیت کسٹمر کے تجربات پرمبنی مہم کا آغاز کردیاہے جس کا مقصد صارفین، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک جدید اور نئے تجربہ سے مستفید کرتے ہوئے بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

زونگ فورجی کا یہ اقدام مختلف عناصر کو شامل کرنے کے لیے اٹھایا گیاہے جس کا مقصد غیر معمولی کسٹمر سروس کو فروغ دینا ہے۔اس منفردراور عمدہ مہم کے ذریعے زونگ فورجی کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز، رابطہ سینٹر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ٹچ پوائنٹس کے ذریعے صارفین کے ساتھ رابطہ مضبوط بنائے گا۔یہ ایک جامع نقطہ نظر ہے جس کا مقصد اپنے معزز صارفین سے براہ راست تاثرات حاصل کرنا ہے جس سے زونگ فورجی اپنی پراڈکٹس اور سروسز کے بارے میں بروقت آگاہ ہو سکے گا۔

کمپنی کے اندر موجود ملازمین کی مشغولیت کے سیشنزکا انعقاد، مارکیٹ کے وزٹ اور صارفین کی جانب سے ملنے والے مستند تاثرات کی بنیاد پرتیار کیے گئے سروے کی مدد سے زونگ فور جی سروسز کی بہتری میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم بناسکے گا۔کسٹمرکے تجربہ کو ترجیح دینے کا مقصد زونگ فورجی کے صارفین کی وفاداری، اطمینان اور ہمدردی کو حاصل کرناہے۔

زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے کہا کہ،”کسٹمر کے تجربے کو ترجیح دینے کوہم صرف ایک رجحان ہی نہیں بلکہ اپنی کامیابی کا سنگ بنیاد بھی سمجھتے ہیں۔“

زونگ فورجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر ہوو جونلی نے کہاکہ،”مطمئن گاہک صرف کلائنٹ نہیں ہوتے بلکہ وہ ایسے وکیل بھی ہوتے ہیں جو ہماری ترقی کی رفتار کو تیز کرتے ہیں۔اس اقدام کا بنیادی مقصد صارفین کی اہمیت کو پہچاننا،انہیں سب سے مقدم رکھنا اور ان کی خوشی کو یقینی بنانا ہے۔“

About admin

Check Also

Qatar

قطر سڑکوں کا رنگ سیاہ سے نیلا کرنے والی پہلی سلطنت

قطر، 19 اکتوبر 2024: ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں …

SSGC

سوئی سدرن گیس کمپنی کا وضاحتی اعلامیہ

کراچی، 17 اکتوبر 2024: یہ وضاحتی بیان سوئی سدرن کی جانب سے صارفین کے گیس …

PTA

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن

کراچی، 14 اکتوبر 2024: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے