پہاڑی و دور دراز علاقوں کے ساتھ اب میدانی علاقوں میں بھی عوام کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلواضافہ کر دیا گیا
اوگرا نے ماہ جنوری2024کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری اوگرہ نے ایل پی جی2روپے فی کلو،مہنگی کر دی جس کے بعد گھریلو سلنڈ19روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت71روپے اضافہ ہوگیا ایل پی جی کی سرکاری پیداواری کی قیمت میں 1330روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا جس کے بعد اب ایل پی جی255روپے فی کلوکی بجائے257 روپے فی کلو، گرام ہوگئی نئی قیمت کے بعد گھریلو سلنڈر3007روپے کی جگہ3026روپے، کمرشل سلنڈر11571 روپے کی جگہ11642 روپے میں دستیاب ہوگا عرفان کھوکھرچیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی پالیسی 2016میں ترمیم کی جائے ایل پی جی کی قیمت صارفین کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔ایل پی جی کی بہتر پالیسی بنائی جائے تاکہ غریب عوام کو اس مہنگائی میں سستی، معیاری اور وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کی جاسکے۔ملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں دو وقت کاکھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 2000میٹرک ٹن ایل پی جی کی یومیہ پیداوار ہے جبکہ مقامی کھپت 5000ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔ مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہوگیا ہے۔ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں،ایل این جی کی طرح ایل پی جی کو بھی ٹیکس فری کیا جائے اورایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسیس کا خاتمہ کیا جائے۔اگرایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو ہم ہر گھر میں سوئی گیس سے کم قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں گےتمام ایل پی جی براداری سے گزارش ہے کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر ایل پی جی کی خرید وفروخت کو یقینی بنائے