جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
IMF LOGO

پاکستان کو قسط کے اجرا کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری

اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے میں عملے کی سطح پر معاہدے کی منظوری کے لیے عالمی ترقیاتی بینک (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری کردہ شیڈول کے تحت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔اجلاس میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے انتہائی اہم 9 ماہ کے معاہدے کی منظوری دی تھی تاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کے پروگرام کو مدد فراہم کی جاسکے، اس منظوری نے فوری طور پر 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کی اجازت دی تھی، بتایا گیا تھا کہ بقایا رقم کو پروگرام کی مدت میں مرحلہ وار دو سہ ماہی جائزوں کے بعد جاری کیا جائے گا۔آئی ایم ایف عملے اور پاکستانی وفد کے درمیان 15 نومبر 2023 کو اسلام آباد میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، اس پیش رفت سے پاکستان کو اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر)کے تحت تقریبا 70 کروڑ ڈالر تک کی رسائی حاصل ہوجائے گی، اس سے 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت مجموعی طور پر تقریبا 1.9 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

یاد رہ کہ آئی ایم ایف مشن نے حکام سے مارکیٹ کے مطابق شرح تبادلہ پر واپس آنے کا مطالبہ کیا تھا اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی، اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور مشکل عالمی مالیاتی حالات کے سبب پیدا ہونے والے خطرات پر روشنی ڈالی تھی اور حکام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ حکام کی پالیسی اور اصلاحات کی کوششوں کی معاونت کے لیے طے شدہ بیرونی امداد کا بروقت اجرا ضروری ہے کیونکہ حکومت کثیرالجہتی اور سرکاری دو طرفہ شراکت داروں کے ساتھ مصروفیت کو بڑھا رہی ہے۔یاد رہے کہ نومبر 2023 میں سعودی عرب نے پاکستان کے قومی خزانے میں ڈپازٹ کیے گئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی تھی۔

About Eisha

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے