لاہور:اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ فی کلو قیمت میں 2روپے اضافے سے گھریلو سلنڈ19روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت71روپے مہنگا ہو گیا،سرکاری پیداواری قیمت میں 1330روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہو گیا۔2روپے اضافے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت255روپے فی کلوکی جگہ257روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3007روپے کی بجائے3026روپے جبکہ کمرشل سلنڈر11571 روپے کیبجائے11642 روپے میں دستیاب ہوگا۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی پالیسی 2016میں ترمیم کی جائے،ایل پی جی کی قیمت صارفین کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔ایل پی جی کی بہتر پالیسی بنائی جائے تاکہ غریب عوام کو اس مہنگائی میں سستی، معیاری اور وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں 2000میٹرک ٹن ایل پی جی کی یومیہ پیداوار ہے جبکہ مقامی کھپت 5000ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔ مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہوگیا ہے۔