جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
lahore

لاہور چیمبر میں تجدید رکنیت برائے سال 2024-25کا آغاز

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2024-25کے لیے ممبران کی تجدید رکنیت کا آغاز کردیا ہے اور آگاہی کے لیے 37ہزار سے زائد ممبران کو بلز کا اجراء کردیا گیا ہے۔ تجدید رکنیت کے لیے مالی سال 2022-23کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے ثبوت کی کاپی پیش ضروری ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ رش اور دیگر مسائل سے بچنے کے لیے جلد سے جلدسال 2024-25 کے لیے اپنی رکنیت کی تجدید کروائیں تاکہ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تمام خدمات سے استفادہ جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبران کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت کی تجدید کرانا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ بہت سے کاروباری مراحل میں انہیں لاہور چیمبر کے سرٹیفیکیٹ اور دیگر دستاویزات کی ضرورت رہتی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ تجدید رکنیت کے لیے آخری تاریخ 31مارچ 2024 ہے۔ ممبران آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر سال 2022-23کی ٹیکس ریٹرن کے ہمراہ فوری طور پر تجدید رکنیت کے لیے لاہور چیمبر آئیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے