جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
match

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں توسیع

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے


کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس معاہدے میں توسیع کی وجہ ان کی عمدہ کارکردگی اور قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اضافہ ہے جس کی بنیاد پر جوناتھن ٹروٹ 2024ء کے آخر تک افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رہیں گے۔
جوناتھن ٹروٹ جولائی 2022ء میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدے کےتحت افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تھے، جس کے بعد قومی ٹیم کی متعدد اہم فتوحات میں ان کا مثبت کردار رہا۔

جن میں 2022ء کا ایشیاء کپ، 2023ء میں پاکستان کے خلاف T20 میچوں کی سیریز، بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز اور 2023ء کے ورلڈ کپ میں ان کی کوچنگ میں ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
جوناتھن ٹروٹ نے اپنے کیریئر میں 52 ٹیسٹ میچز اور 68 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔

About admin

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے