اسلام آباد :03 جنوری،2024 – پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے آئی ایس اے سی اے کی جانب سے پروقار کپیبلٹی میچورٹی ماڈل انٹیگریشن (ای ایم ایم آئی ) کے میچوریٹی لیول( 3 ایم ایل تھری) کے مثبت جائزے کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سی ایم ایم آئی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک تسلیم شدہ فریم ورک ہے۔ سی ایم ایم آئی میچوریٹی لیول جائزہ بہترین عالمی طریقوں میں سے ایک مستند مجموعہ کی نمائندگی کرتا ہے جو اداروں کو موجودہ کاروباری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری صلاحیتوں کے حصول اور پیمائش پر زور دیتا ہے۔اس مجموعہ کا مقصد اداروں کو مستقل طور پر اعلی معیار کی مصنوعات کی فراہمی کے قابل بنانا ہے۔
اعلیٰ معیار کے سافٹ وئیرز کی صورت میں سولوشنز فراہم کر کے، زونگ خود کو ڈیجیٹل منظر نامے پر ایک رہنما کے طور پر تسلیم کروارہا ہے۔ یہ کامیابی زونگ کے ڈیجیٹل سفر کے لیے ایک بینچ مارک ہے جو اس کی مسابقتی برتری میں بھی اضافہ کرے گی۔ زونگ کی بہترین کارکردگی سے وابستگی داخلی طریقوں سے بالاتر ہے۔ کمپنی فعال طور پر اپنے ٹیلنٹ پول کو پروان چڑھانے، جدت طرازی کی ثقافت کو فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔ یہ پختہ عزم زونگ کو پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب میں ایک محرک کے طور پر پیش کرتی ہے۔
اس شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے زونگ فورجی کے ترجمان نے کہا کہ،’یہ حالیہ کامیابی پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے زونگ فورجی کی ٹیم کی غیرمعمولی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ ہم سافٹ وئیر کے شعبے میں ہمیشہ عالمی معیار کی خدمات اور سولوشنز فراہم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں اورسی ایم ایم آئی میچورٹی لیول 3 کی جانچ کا حصول مستقبل میں ادارے کے مزید مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس جانچ سے زونگ فورجی کے لیے بہت سے نئے اورمنفرد مواقع پیدا ہوں گے اور ہم ان مواقع کے منتظرہیں۔’