مکوآنہ: محکمہ اصلاح آبپاشی فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے کہا کہ جدید ذرائع آبپاشی سے50 سے60من فی ایکڑ گندم کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگرچہ پنجاب میں بالخصوص جبکہ ملک بھر میں بالعموم گندم کا زیرکاشت 90فیصد رقبہ آبپاش ہے لیکن پھر بھی نظام آبپاشی کے درست استعمال نہ ہونے، پانی کے ضیاع اور ٹیل تک پانی کی کم مقدار پہنچنے سے فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی نہیں ملتاجس سے فصل کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ پانی کی کمی کامسئلہ آہستہ آہستہ بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ماہرین اصلاح آبپاشی اور زرعی سائنسدانوں کی ہدایات کے مطابق جدید ذرائع آبپاشی سے استفادہ کریں تاکہ پانی کی کمی سے نمٹنے اور اچھی پیداوارحاصل کرنے میں مدد مل سکے۔