کراچی: بین الاقوامی بلین اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 2067ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 218200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 187071روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2660 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14روپے کی کمی سے 2280.52روپے ہوگئی۔