جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Dhoni

ایم ایس دھونی نے اپنے بزنس پارٹنرز پر فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی نے اپنے بزنس پاٹنرز کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ کا کیس دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے دو سابق کاروباری شراکت داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا جس میں دھونی نے الزام عائد کیا کہ ان کے بزنس پارٹنرز نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کی پاسداری نہ کرکے ان کے ساتھ تقریباً 16 کروڑ بھارتی روپے کا فراڈ کیا ہے۔دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے کہا کہ یہ مقدمات مقامی عدالت میں ایک اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز میہر دیواکر اور سومیا بسواس کے خلاف درج کرائے گئے ہیں۔

دھونی کے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے 2017 میں بھارت اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے دھونی سے رابطہ کیا تھا اور ابتدائی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کرکٹر کو پوری فرنچائز فیس ملے گی اور یہ منافع دھونی اور شراکت داروں کے درمیان 70 اور 30 فیصد کی بنیاد پر بانٹا جائیگا تاہم دونوں شراکت داروں نے سابق کرکٹر کے علم میں لائے بغیر کرکٹ اکیڈمیاں بنائیں اور ایم ایس دھونی کو کوئی رقم بھی ادا نہیں کی گئی۔دھونی کے وکیل نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر دونوں شراکت داروں کو دو مرتبہ قانونی نوٹس بھیجا جاچکا ہے،فوجداری مقدمہ 27 اکتوبر 2023 کو درج کیا گیا تھا۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے