کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی سی ایل کے ریٹارڈ ملازمین، پینشنرزاور ٹیلی کام پاؤنیر فورم کے اطہر جاوید صوفی، سید راشد انور،عبدالخالق اور لاڑکانہ کے ایاز جعفری نے ملک بھر کے پی ٹی سی ایل پینشنرز سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ کسی کو نہ دیں کیونکہ گزشتہ ایک عشرے سے پینشنرز کسی نہ کسی سطح پر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور ہر دور کے وزیروں سے ملاقات میں اپیلیں کر تے رہے ہیں.
لیکن کسی وزیر نے کوئی مدد نہیں کی بلکہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا ساتھ دیتے رہے لہٰذا پی ٹی سی ایل پینشنرز کا کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے پی ٹی سی ایل کی ملک بھر کے تمام پینشنرز سے اپیل ہے کہ وہ 2024 کے الیکشن کا بائیکاٹ کریں اور اس پیغام کو اپنے اپنے شہروں کے پینشنرز ساتھوں تک پھیلائیں کہ چالیس ہزار پینشنرز جن میں بارہ ہزار بیوائیں اور ان کے خاندان کے افراد کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی سیاستدان نے ساتھ نہیں دیا جبکہ کراچی کے دو وفاقی وزرا بھی صرف جھوٹے وعدوں اور اعلانات پر ٹہلاتے رہے ہیں اب پی ٹی سی ایل کے پینشنرز اور ان کے اہل خانہ کا بھی فرض ہے کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں