لاہور: چھٹی کے روز بھی شہر کے تمام لائسنس دفاتر کھلے رہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا کہ چھٹی کے باوجود شہر کے تمام لائسنس دفاتر شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے معمول کے مطابق کھلے رہے، شہری لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش، رینول کے لئے آئے۔
انہوں نے کہا کہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری، شہر میں 08خدمت مراکز 24/7کام کررہے ہیں جبکہ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی۔عمارہ اطہر نے کہا کہ لرنر پرمٹ، لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول 10 جنوری سے نافذالعمل ہوگا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور فریش لائسنس بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے لرنر پرمٹ کے لئے 01 ہزار روپے فیس جمع کروانی ہوگی۔
شہری اب ایک، دو سال، تین سال، پانچ سال اور 10سال تک کے لئے لائسنس حاصل کرسکیں گے، شہری گھر بیٹھے ڈوپلیکیٹ اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں،اب شہریوں کو ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔