کراچی: پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب کرلی گئیں، پالیسی کے تحت 20کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت کی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے ثمرات آنے لگ گئے، نگراں حکومت میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب کرلی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت 20کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی، بڑی موبائل کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور مقامی طور پر مینو فیکچرنگ شروع کی۔ذرائع نے بتایاکہ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو33سیزائد لائسنس جاری کئے جا چکے، موبائل فونز کی تیاری سے40 ہزار افراد کو روزگارکے مواقع میسرآئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹاپ برانڈزکے تقریباتمام موبائل آلات تیار کئے جا رہے ہیں اور سال 2021 سے اب تک 5 کروڑ سے زائد موبائل تیاری کئے جاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان سیڈیڑھ کروڑ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پیکیجنگ میٹریل، چارجرز اور بیٹریوں کی مقامی طور پر تیاری ہورہی ہے، ہینڈزفری کی مقامی طور پر تیاری سیبھی صنعتوں پرمثبت اثرات مرتب ہوئے۔کابینہ نے جون2020 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔