کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے کہاہے کہ یہ عوام کے ساتھ عجیب مذاق ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو دو لائن کا ایک بیان چلاکر کہ گیس بند رہے گی یا بجلی بند رہے گی اور سارا سارا دن گیس اور بجلی بند رکھتے ہیں نہ ان سے کوئی پوچھنے والا ہے نہ کوئی انہیں روکنے والا ہے۔
جب مجبور ہوکر عوام احتجاج کرتے ہیں تو ریاست عوام کے بجائے ان پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر سیاسی کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرکے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ اسلم بلوچ نے کہا کہ ایک جانب سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب انہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے دوسری جانب بلاجواز سارا سارا دن گیس بند رہے گی کا اعلان داغ کر گیس بند کرلیتے ہیں اور یہی حال کیسکو کا ہے ریاست کو چاہیے ان پراہیوٹ اداروں کی اس عمل کی روک تھام کریں اور گیس و بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے۔