جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PSX

پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

کراچی: ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیائی ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے چوتھی سہ ماہی میں 100 انڈیکس میں 35فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں وفاقی ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا گیا کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے2024 میں معیشت میں 2.5فیصد ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے۔ایس اینڈ پی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کو توانائی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے فائدہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے